You are currently viewing فحش فلمیں بنانے کا کیس: راج کندرا اپنے ہی سکینڈل پر بننے والی فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار

فحش فلمیں بنانے کا کیس: راج کندرا اپنے ہی سکینڈل پر بننے والی فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار

ممبئی ۔ سلوک نیوز۔ پورنوگرافی سکینڈل میں جیل جانے والے بھارتی بزنس مین اور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا فلم ڈیبیو کیلئے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم راج کندرا کے پورنو گرافی اسکینڈل سے متعلق فلم ان کے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں گزارے گئے63 دنوں اور پہلو¶ں پر بنائی جائےگی اور اس فلم میں راج کندرا ہی اداکاری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بنائی جانے والی فلم کندرا اور ان کے خاندان کے نقطہ نظر سے ایک کہانی ہوگی ، فلم کی کہا نی راج کندرا کے پورنوگرافی اسکینڈل سے متعلق ہوگی، فلم میں الزامات کی پہلی رپورٹس سے لے کر میڈیا رپورٹنگ تک اور جیل میں گزارے گئے وقت سے لے کر ضمانت تک کے تمام پہلو¶ں کو دکھایا جائے گا۔ بھارتی میڈیا پر فلم کا نام اور ڈائریکٹر کا نام تاحال نہیں بتایا گیا ہے البتہ بتایا جارہا ہے کہ راج کندرا فلم کی پروڈکشن سے لے کر اسکرپٹ تک تمام پہلو¶ں میں تخلیقی طور پر شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ راج کندرا کو 19 جولائی 2021 کے روز ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا بعد ازاں تقریباً ڈھائی ماہ بعد انھیں ضمانت ملی تھی۔

Leave a Reply