You are currently viewing فواد خان اور وانی کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز

فواد خان اور وانی کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم کی شوٹنگ کا آغاز

پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی ایک ساتھ پہلی فلم ’’عبیر گلال‘‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فواد خان اور وانی کپور کی آنے والی فلم کی شوٹنگ سے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے۔ فلم کی پہلی جھلک بھی جاری کردی گئی ہے، جس نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کردیا ہے۔اس خبر کی تصدیق ایک بیرون ملک تفریحی اشاعت نے کی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لندن اور اس کے آس پاس مختلف مقامات پر یہ فلم بندی ہورہی ہے۔فلم کی کہانی کے متعلق ڈائریکٹر آرتی ایس باگدی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’یہ فلم دو افراد کے گرد گھومتی ہے جو غیر ارادی طور پر ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں غیر متوقع طور پر محبت ہوجاتی ہے‘‘۔عبیر گلال کے پروڈیوسرز نے اس پروجیکٹ کےلیے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’عالمی سطح پر فواد خان کے مداحوں کی تعداد بہت بڑی ہے، اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ناظرین اور ان کے پرستار اس فلم کو دل سے قبول کریں گے۔اس فلم کے تین مشترکہ پروڈیوسر ویویک بی اگروال، اونتیکا ہری اور راکیش سپی ہیں، اس فلم کی پروڈکشن برطانیہ میں اکتوبر اور نومبر کے دوران جاری رہے گی، جس کی ریلیز 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل تک متوقع ہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فلم کی کاسٹ میں ملائیکہ اروڑہ اور ردھی ڈوگرا بھی شامل ہیں، جو اگلے ماہ برطانیہ میں عملے میں شامل ہونے والے ہیں۔واضح رہے کہ فواد خان نے 2014 میں بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ جبکہ فواد کی آخری بالی ووڈ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی ’’اے دل ہے مشکل‘‘ تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی کے بعد ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Leave a Reply