لاہور۔ سلوک نیوز۔ چونگی امرسدھو میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر باپ اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی ٹیموں نے ملبے کے نیچے سے 10 سالہ بچی کو تشویشناک حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ جاوید، چار سالہ ایمن، چھ سالہ زارا اور آٹھ سالہ اذان کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والی بچی کی شناخت 10 سالہ کائنات کے نام سے ہوئی۔ٹی آر گارڈر کی چھت بارش کے باعث کمزور ہوکر گری، میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔