ہیوسٹن: لندن سے ٹیکساس کے درمیان فاصلہ دو گھنٹے میں طے کرنے والا ہائپر سونک طیارہ اپنی پہلی آزمائشی پرواز 2025 میں بھرے گا۔وینس ایرو اسپیس اور ویلونٹرا کمپنیوں کے مالکان کے مطابق مستقبل کا یہ طیارہ ماک 6 (5795 کلو میٹر فی گھنٹہ) کی رفتار تک پہنچ سکے گا۔وینس اسٹار گیزر ایم 4 نامی اس طیارے میں جدید راکٹ کا انجن نصب ہے جو اس کو بلندی پر لے جانے اور تیز رفتاری کی صلاحیت بخشتا ہے۔دونوں کمپنیوں کا ماننا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ ہائپر سونک سفر کو حقیقت کا جاما پہنا دیں گی۔ایک بیان میں ویلونٹرا کے سی ای او ایرک برگز کا کہنا تھا کہ ہم پہلے طیارے کی پرواز اور ایسے انجن کو عملی جاما پہنانے کے لیے انتظار نہیں کر سکتے جس کا خیال صرف کتابوں میں ملتا ہے۔واضح رہے اس سے قبل لندن سے نیو یارک 3.5 گھنٹے میں پہنچانے والے طیارے نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا تھا۔بُوم ٹیکنالوجی کے سپر سونک طیارے (جس کو ’دی سن آف کونکرڈ‘ بھی کہا جاتا ہے) نے چند ہفتوں قبل ہی اپنی طویل پرواز مکمل کرنے کے بعد تیسری آزمائشی پرواز مکمل کی تھی۔
لندن سے امریکا کا سفر دو گھنٹے میں کب ممکن ہوگا؟
- Post author:Web Desk
- Post published:October 5, 2024
- Post category:سائنس و ٹیکنالوجی
- Post comments:0 Comments