You are currently viewing لیڈی گاگا کے ساتھ سالوں پرانی ویڈیو سامنے آنے پر شاہ رخ تنقید کی زد میں آگئے

لیڈی گاگا کے ساتھ سالوں پرانی ویڈیو سامنے آنے پر شاہ رخ تنقید کی زد میں آگئے

ممبئی ۔ سلوک نیوز۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان امریکی گلوکارہ کو زبردستی گھڑی کی پیشکش کے ساتھ ساتھ ان کا کافی کا کپ تھامنے کی خواہش پر تنقید کی زد میں آگئے۔سوشل نیوز ویب سائٹ ریڈیٹ کے ایک صارف نے شاہ رخ اور لیڈی گاگا کے ایک انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ رویہ قابل برداشت ہے؟ویڈیو کلپ 2011 میں لیڈی گاگا کے بھارت کے دورے پر ایک انٹرویو سے لیا گیا ہے جس میں شاہ رخ خان کو لیڈی گاگا کے منع کرنے کے باوجود ان سے زبردستی فلرٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ لیڈی گاگا کو کہتے ہیں کہ آپ شاپنگ کرنے گئی تھیں آپ کے پاس پیسے ختم ہوگئےتھے تو آپ میری گھڑی لے سکتی ہیں جس کے بعد شاہ رخ ہاتھ سے پہنی گھڑی اتار کر ان کو گھڑی کی پیشکش کرتے ہیں تاہم گلوکارہ گھڑی لینے سے صاف انکار کردیتی ہیں۔ بعد ازاں صوفے پر کارنر سائیڈ میں بیٹھے شاہ رخ لیڈی گاگا کے بالکل قریب آکر انہیں گھڑی پہنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن تب بھی گلوکارہ کی ناں ہاں میں نہیں بدلتی، شاہ رخ کی زبردستی پر وہ گھڑی سامنے بیٹھے کسی مداح کو دینے کا کہہ دیتی ہیں اس کے باوجود شاہ رخ انہیں کہتے ہیں کہ وہ یہ گھڑی خود کسی بھی مداح کو دے دیں جس پر لیڈی گاگا گھڑی تھام لیتی ہیں۔اسی ویڈیو میں شاہ رخ لیڈی گاگا سے ان کا کافی کاکپ پکڑنے کی خواہش بھی کرتے دیکھے گئے جس پر بھی گلوکارہ جھجھکتے ہوئے انہیں انکار کردیتی ہیں پھر بتادیتی ہیں کہ شاہ رخ کیمرے کے پیچھے بھی ان کا کپ پکڑنے کی کوشش کرچکے ہیں اس پر شاہ رخ خود بتاتے ہیں کہ وہ پچھلے آدھا گھنٹے سے لیڈی گاگا سے ان کا کپ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔شاہ رخ کی اس ویڈیو کو ریڈٹ صارفین کی جانب سے خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ایک صارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی شخص نے پورے ملک کو شرمندہ کردیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ شاہ رخ کے انتہائی نزدیک آنے پر ان کمفرٹ تھی۔ایک صارف نے لکھا کہ نو کا مطلب نو ہوتا ہے جو آپ وہ فلموں میں دکھاتے ہیں اس پر خود عمل کیوں نہیں کرتے۔ایک صارف نے لکھا کہ ان کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔

Leave a Reply