You are currently viewing مالی سال 2023 ٹیکسٹائل کے شعبے کیلئے بدترین قرار

مالی سال 2023 ٹیکسٹائل کے شعبے کیلئے بدترین قرار

کراچی ۔ سلوک نیوز۔ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں دو ارب 81 کروڑ ڈالر کمی واقع ہوگئی۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مالی سال 2023 ٹیکسٹائل کے شعبے کیلئے بدترین رہا۔اپٹما کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت اس سال ٹیکسٹائل برآمدات دو ارب اکیاسی کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی، گزشتہ دس سال میں یہ سال نمو کے اعتبار سے انتہائی مایوس کن رہا۔ اپٹما کے مطابق برآمدات میں یہ کمی آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی پروگرام کی رقم کے مساوی ہے، جون 2022 کے مقابلے جون 2023 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں تیرہ فیصد کمی ہوئی، جون دو ہزار بائیس کے ایک ارب اکہتر کروڑ ڈالر کے مقابلے جون دو ہزار تئیس میں ٹیکسٹائل کی برآمدات ایک ارب اڑتالیس کروڑ ڈالر رہیں۔ اپٹما کا کہنا ہے اکتوبر دو ہزار بائیس سے مسلسل نو ماہ ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، مالی سال دو ہزار بائیس میں پہلی بار ٹیکسٹائل برآمدات انیس ارب تیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔

Leave a Reply