You are currently viewing متعدد بین الممالک سفروں کی وجہ سے جاسوس سمجھا جانے والا شہری

متعدد بین الممالک سفروں کی وجہ سے جاسوس سمجھا جانے والا شہری

مشی گن: متعدد بین الاقوامی سرحدوں کو عبور کرتے وقت سفر کے شوقین افراد کو اکثر مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ دستاویزات کے مسائل جیسے پاسپورٹ کی تجدید اور شناختی تصدیق سے لے کر رقم سے متعلق خدشات اور عام طور پر زبان کی رکاوٹوں تک ہو سکتے ہیں۔تاہم ایک تجربہ کار مسافر کو حال ہی میں ایک زیادہ غیر معمولی مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا ہے- اپنے سفر کے دوران قید سے بچنے کے لیے چار الگ الگ مواقع پر اسے یہ ثابت کرنا پڑا ہے کہ وہ جاسوس نہیں ہے۔ ممالک کے درمیان سفر کی اپنی نوعیت کی الگ ہی پیچیدگیاں ہیں جیسا کہ امریکی شہری انڈی نیلسن نے بتایا۔انڈی نے دنیا کے تقریباً ہر ملک کا دورہ کیا ہے، بشمول شمالی کوریا جیسے مقامات کے بار بار دورے بھی۔ ان کے اس شاندار سفر کو راستے میں انوکھی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انڈی نیلسن نے متعدد جنگ زدہ علاقوں میں بھی سفر کیا ہے اور انہیں جاسوس ہونے کے شبے میں (ایران، لیبیا، پاپوا نیو گینیا اور روس میں) چار مرتبہ حراست میں لیا جاچکا ہے۔لیکن سفروں کی ایسی نوعیت میں ایسے واقعات ہونا سب ہونا کوئی حیرت انگیز بات نہیں ہے۔ ان کے پاس اب سب سے زیادہ اڑان بھرنے والی ایئر لائنز کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز ہے۔

Leave a Reply