لاہور۔ سلوک نیوز۔ پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں یوم عاشور تک فوج اور رینجرز کو طلب کر لیا۔ نگران پنجاب حکومت کے محرم الحرام کے تقدس اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بڑے فیصلے سامنے آ گئے، صوبے کے حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر رینجرز اور فوج تعینات ہو گی۔ پنجاب بھر میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو نظر بند رکھے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف فوری مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جائے گا۔

محرم الحرام: امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پنجاب میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ
- Post author:Web Desk
- Post published:July 20, 2023
- Post category:پاکستان
- Post comments:0 Comments