لاہور۔سلوک نیوز۔ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں گزشتہ رات شروع ہونے والی بارش کا سلسلسہ وقفے وقفے سے ابھی بھی جاری ہے، جس سے جل تھل ایک ہو گیا ہےاور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔صرف لاہور ہی نہیں بلکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں ہورہی ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ ، ڈیوس روڈ، عبدالکریم روڈ، کینال روڈ، شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں بادل برسے، گڑھی شاہو، شالیمار اور باغبانپورہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ہے، بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہو گیا اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی، مذکورہ علاقے میں 118 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ پانی والا تالاب میں 89ملی میٹر، مغلپورہ میں 88 ملی میٹر جوہر ٹاؤن میں 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے کی اطلاعات بھی ہیں۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابی کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہیں۔
موسلادھار بارش ۔۔۔۔جل تھل ۔۔۔ نشیبی علاقے زیر آب
- Post author:Web Desk
- Post published:July 5, 2023
- Post category:پاکستان / تازہ ترین
- Post comments:0 Comments