ممبئی ۔ سلوک نیوز۔ بھارت کی نامور اداکارہ سنی لیون نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی بگ باس میں پہلی مرتبہ مہیش بھٹ سے ملاقات ہوئی تو وہ ان کو نہیں جانتی تھیں۔ ایک تازہ انٹرویو میں میں اداکارہ نے بتایا کہ بگ باس 5 میں مہیش بھٹ مہمان بن کر آرہے تھے جس پر شو کے تمام شرکائ بہت زیادہ پرجوش تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت مہیش بھٹ کو نہیں جانتی تھیں لیکن ساتھی فنکاروں کے جوش سے ان کو پتہ لگ گیا کہ آنے والا مہمان بہت اہم ہے۔ سنی لیون کا کہنا تھا کہ جب مہیش بھٹ نے ان کو فلم جسم2 میں مرکزی کردار کی آفر دی تو انہیں یقین نہیں آیا کیوں کہ وہ فلمساز کے متعلق کچھ نہیں جانتی تھیں۔ مہیش بھٹ نے سنی لیون کو جسم2 میں شامل کرکے ان کا بالی وڈ ڈیبیو کرایا تھا اور فلم میں وہ رندیپ ہودا کے مدمقابل نظر آئی تھیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں فلم کا معاوضہ بگ باس 5 سے زیادہ ملا تھا لیکن بعد میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ نہیں جانتی کہ بگ باس جیتنے والے کو کتنی رقم ملتی ہے۔

مہیش بھٹ سے پہلی ملاقات میں علم نہیں تھا وہ کون ہیں، سنی لیون کا انکشاف
- Post author:Web Desk
- Post published:July 24, 2023
- Post category:انٹرٹینمنٹ
- Post comments:0 Comments