You are currently viewing میسی نے پہلے ہی مقابلے میں انٹرمیامی کو جیت دلوادی

میسی نے پہلے ہی مقابلے میں انٹرمیامی کو جیت دلوادی

پیرس۔ سلوک نیوز۔ ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے پہلے ہی مقابلے میں انٹرمیامی کو جیت دلوادی۔ پیرس سینٹ جرمن سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی فٹبال کلب انٹر میامی کو جوائن کرنیوالے لیونل میسی نے کروز ازول کے خلاف میچ میں شاندار گول داغ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ میچ کے آغاز پر انٹرمیامی نے 44 منٹ میں گول اسکور کرکے برتری حاصل کی تاہم 65 منٹ میں یوریل انٹونا نے گول داغ کر کروز ازول کو میچ واپسی کروائی تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں لیونل میسی نے 94 منٹ میں فری کک پر گول اسکور کرکے ٹیم کو جیت دلوائی۔ میسی کی ٹیم میں شمولیت کے بعد یہ پہلی فتح ہے، گروپ را¶نڈ انٹرمیامی اگلے میچ میں اٹلانٹا یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔

Leave a Reply