You are currently viewing نصیرالدین شاہ نے فلم ڈسٹری بیوٹرز اور ایگزی بیٹرز کو درندے قرار دے دیا

نصیرالدین شاہ نے فلم ڈسٹری بیوٹرز اور ایگزی بیٹرز کو درندے قرار دے دیا

ممبئی۔ سلوک نیوز۔ بالی وڈ کے نامور سینئر اداکار نصیر الدین شاہ شوٹنگ اسٹاف کے کم معاوضے کے معاملے پر پھٹ پڑے اور انہوں نے ڈسٹری بیوٹرز اور ایگزی بیٹرز کو اصل ملائی کھا جانے والے درندے قرار دیا ہے۔ دی فلم ہیریٹیج فا¶نڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا وہ لوگ جو اسکرین کے پیچھے کام کرتے ہیں ان کا معاوضہ نہایت کم ہے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی کڑوی سچائی یہ ہے کہ جو لوگ فلم کو بنانے کیلئے سب سے زیادہ محنت کرتے ہیں ان کا معاوضہ سب سے کم ہوتا ہے اور کوئی ان کو جانتا بھی نہیں۔ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ فلم کا اسٹاف کمر تک پانی میں کھڑا ہوتا ہے تاکہ الیکٹرک تاروں کو ٹوٹنے سے بچا سکے، وہ ریفلیکٹر اٹھاتے ہین، بھاری سامان اٹھا کر پہاڑوں پر پورا دن چڑھتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے محنتی اسٹاف کو کوئی چائے پانی کا بھی نہیں پوچھتے اور ان کا معاوضہ ان لوگوں کے مقابلے میں ہزار گنا کم ہے جو کرسیوں پر بیٹھ کر شربت پی کر ایکشن مارتے ہیں۔ اداکار کے مطابق جب فلم کامیاب ہوجائے تو اس کی اصل ملائی ڈسٹری بیوٹرز اور ایگزی بیٹرز نام کے درندے کھا جاتے ہیں۔

Leave a Reply