You are currently viewing نہیں چاہتی بیٹی اداکارہ بنے، عالیہ بھٹ

نہیں چاہتی بیٹی اداکارہ بنے، عالیہ بھٹ

ممبئی ۔ سلوک نیوز۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کو اداکار نہیں بنانا چاہتیں۔ عالیہ بھٹ کا شمار بالی ووڈ کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ فلموں میں اداکاری سے نام اور پہنچان بنانے والی عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راحہ کو اداکارہ نہیں بنانا چاہتیں۔ بالی ووڈ اداکارہ نے ایک تقریب میں بیٹی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ میری بیٹی راحہ ایکٹنگ کرے بلکہ چاہتی ہوں کہ وہ سائنسدان بنے۔ عالیہ بھٹ کے جواب کو بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے حیران کن  قرار دیا۔ عالیہ بھٹ کے شوہر اور راحہ کے والد رنبیر کپور کا تعلق بالی ووڈ کے مشہور  کپور خاندان سے ہے اور وہ خود بھی کامیاب اداکار ہیں۔ رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عالیہ بھٹ بچے کی بہت زیادہ فکر کرنے والی ماں ہیں جبکہ وہ خود حد سے زیادہ فکر کرنے کے قائل نہیں بلکہ بچوں کے معاملے میں اعتدال کا رویہ رکھنے والے شخص ہیں۔

Leave a Reply