اسلام آباد۔ سلوک نیوز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دیدی۔ سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی کی جانب سے تقسیم کار کمپنیوں کے مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔ سی پی پی اے جی کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے ڈسکوز کی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔ نیپرا کے مطابق قیمت میں فی یونٹ اضافے کا اطلاق صرف جولائی کے بلوں پر ہوگا جبکہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ کراچی کے صارفین کیلئے مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت پہلے ہی فی یونٹ بجلی 1 روپے 44 پیسے مہنگی کی جا چکی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی منظوری دیدی
- Post author:Web Desk
- Post published:July 20, 2023
- Post category:کاروبار
- Post comments:0 Comments