ممبئی ۔ سلوک نیوز۔ بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اور ڈانسر ٹائیگر شروف نے ہدایتکار روہٹ شیٹی کو جوائن کر لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹائیگر شروف مشہور فلم سیریز سنگھم اگین میں اجے دیوگن کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ ٹائیگر روہٹ شیٹی کی فلم میں پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے جبکہ فلم میں ان کے ہمراہ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون اور کرینہ کپور بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سنگھم اگین کیلئے اجے دیوگن کے ساتھ وکی کوشل کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم وکی نے اپنی آنے والی فلم چاوا کی وجہ سے سنگھم اگین کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ سنگھم اگین میں وکی کوشل کو مرکزی کردار اجے دیوگن کے چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جو ممکنہ طور پر اب ٹائیگر شروف ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ سنگھم اگین فی الحال پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے اور اس کی تیاری اگست میں شروع ہوگی۔ فلم میں اجے دیوگن، اکشے کمار، رنویر سنگھ، اور دیپیکا پڈوکون پولیس آفیسر کا کردار ادا کریں گے۔
وکی کوشل کے انکار کے بعد ٹائیگر شروف نے روہت شیٹی کو جوائن کرلیا
- Post author:Web Desk
- Post published:July 26, 2023
- Post category:انٹرٹینمنٹ
- Post comments:0 Comments