نیویارک ۔ سلوک نیوز۔ ٹک ٹاک پر’بسترپرپڑے رہنے‘ کا ٹرینڈ چل نکلا ہے جس میں لوگ دن کا زیادہ تروقت بستر پر صرف کر رہے ہیں جسے ’بیڈ روٹنگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔وائرل ہونے والے ٹِک ٹاک رحجان میں ہزاروں لاکھوں افراد نے اپنی ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ وہ بستر پر بیٹھے بیٹھے کھانا کھارہے ہیں، ٹی وی دیکھ رہے، کتاب پڑھ رہے ہیں یا پھر لیپ ٹاپ پر اسکول یا کالج کا کام کررہے ہیں لیکن بستر سے نیچے نہیں اترتے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ کوئی اچھا کام نہیں کیونکہ اس سے جسمانی اور دماغی عارضے لاحق ہوسکتے ہیں۔ یہ ٹرینڈ “#bedrot” کے ہیش ٹیگ کے ساتھ چل رہا ہے اور غیرمعمولی طورپرمقبول ہورہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس عمل سے نوجوانوں کی نیند شدید متاثر ہوسکتی ہے اور اس کے اثرات مہینوں پر محیط ہوسکتے ہیں۔

ٹِک ٹاک کا احمقانہ ٹرینڈ، سارا دن بستر پر پڑے رہو
- Post author:Web Desk
- Post published:July 11, 2023
- Post category:دلچسپ و عجیب
- Post comments:0 Comments