You are currently viewing پاکستانی فلم ’نایاب‘ انڈین جے پورانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے منتخب

پاکستانی فلم ’نایاب‘ انڈین جے پورانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے منتخب

جے پور: پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کی بھارت میں بھی نمائش کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کو بھارت کے’جے پور انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں نمائش کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔فلم ’نایاب – نام یاد رکھنا‘ کی نمائش فرانس کے کانز فلم فیسٹیول میں بھی کی گئی تھی جہاں اس فلم نے 2 اعزازات اپنے نام کیے تھے۔’نایاب‘ ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے جس میں ایک لڑکی کو معاشرتی رکاوٹوں کے باوجود اپنے کرکٹ کیریئر کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فلم رومینہ عمیر اور عمیر عرفانی کی پیشکش ہے، جبکہ اس کا اسکرین پلے علی عباس نقوی اور باسط نقوی نے لکھا ہے۔اداکارہ یمنیٰ زیدی کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں اداکار جاوید شیخ، عدنان صدیقی، محمد فواد خان، عثمان خان، احتشام الدین، فریال محمود، امِ ہانی طہٰ سمیت دیگر شامل ہیں۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول جے پور میں 28 سے 30 اگست تک جاری رہے گا۔

Leave a Reply