لاہور۔سلوک نیوز۔ پاکستان نے سپر8را¶نڈ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو0-3سے شکست دے کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ کاغستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گرین شرٹس نے یہ میچ 25-13، 25-19 اور 25-14 سے اپنے نام کیا، اس فتح کے بعد پاکستان نے فائنل فور میں اپنی جگہ یقینی بنالی۔ پاکستان نے پہلے را¶نڈ میں چائنیز تائپے اور دوسرے گروپ میچ میں منگولیا کو شکست دے کر سپر 8 را¶نڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، پاکستان سپر 8 را¶نڈ میں اپنا آخری میچ تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ تھائی لینڈ کو شکست دینے کی صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل میں جاپان سے مقابلہ ہوگا تاہم ناکامی کی صورت میں پاکستان کو ایران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے سنٹرل ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں ایران سے مقابلہ کیا تھا، میزبان سائیڈ نے فائنل جیت کر گولڈ جبکہ پاکستان نے سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
