کیف۔ سلوک نیوز۔ یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں لے رہے ہیں جبکہ ہم اپنے سے کہیں زیادہ طاقت ور دشمن سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے یوکرین کے وزیرخارجہ دیمترو کولیبا نے نیوز وائز میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دوست ممالک سے مل رہا ہوں، روس-یوکرین جنگ کا کوئی جواز نہیں کہ یوکرین اپنے دوست ممالک سے تعلقات بھول جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پہلا یوکرینی وزیرخارجہ ہوں جو یوکرین کی آزادی کے بعد پاکستان آیا، میرے خیال میں دونوں ممالک کے درمیان ایسے دورے ضروری ہیں، ہر شخص یہ پوچھ رہا ہے کہ یہ دورہ ابھی ہی کیوں، یہ اسوال اس لیے نہیں پوچھا جا رہا کہ پاکستانی مجھے یہاں دیکھ کر ناخوش ہیں بلکہ اس سوال کا مطلب ہے کہ ایسادورہ پہلے کیوں نہیں ہوا۔
پاکستان سے کسی قسم کا اسلحہ نہیں لے رہے ہیں، یوکرینی وزیرخارجہ
- Post author:Web Desk
- Post published:July 21, 2023
- Post category:دنیا
- Post comments:0 Comments