لاہور۔ سلوک نیوز۔ پاکستان کے ٹاپ جیولین تھروئر ارشد ندیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہنگری میں 19 سے 27 اگست تک کھیلی جائے گی۔ ارشد ندیم ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے کوالیفائی کرنے والے واحد پلیئر ہیں ۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری محمد ظفر نے ارشد کی شرکت کی تصدیق کردی۔ محمد ظفر کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم فٹ ہوچکے ہیں اور ایونٹ کیلئے ٹریننگ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم انجری کی وجہ سے حال ہی میں ایشین چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔

پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے
- Post author:Web Desk
- Post published:July 21, 2023
- Post category:کھیل
- Post comments:0 Comments