لاہور ۔ سلوک نیوز۔ پنجاب میں پراپرٹی اور موٹر وہیکل ٹیکس میں متعدد ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ محکمہ ایکسائزپنجاب کے مطابق پنجاب کابینہ نےحالیہ اجلاس میں تجاویز کی منظوری دی ہے جس کے بعد پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص کے لیے نئے سروےکی اجازت دے دی گئی ہے، نیا سروے جولائی تا دسمبر 2023 تک کرانےکا منصوبہ ہے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق یکم جنوری2024 سے نئے سروے کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص ہوگی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 1501 تا 2 ہزار سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 3 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کر دی گئی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے ٹیکس میں دی گئی95 فیصد چھوٹ میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے اور 7 سیٹوں والی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس 2500 روپے فکس کرنےکے بجائےانجن کیپسٹی کے مطابق وصول کیاجائیگا جب کہ 2004 کے بعدگاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں نظر ثانی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
پنجاب میں پراپرٹی اور موٹر وہیکل ٹیکس میں متعدد ترامیم منظور
- Post author:Web Desk
- Post published:July 8, 2023
- Post category:پاکستان / کاروبار
- Post comments:0 Comments