اسلام آباد: پی ٹی آئی کے کل اسلام آباد جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اپنا جاری کردہ این او سی اچانک منسوخ کردیا۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں ںے جلسے کا دیا گیا این او سی منسوخ کردیا۔چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے این او سی کینسل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔