You are currently viewing چند گھنٹوں میں 17،000 پین-کیکس پیش کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

چند گھنٹوں میں 17،000 پین-کیکس پیش کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

ٹورنٹو ۔ سلوک نیوز۔ کینیڈا میں ایک سالانہ روڈیو فیسٹیول کے منتظمین نے آٹھ گھنٹوں میں 17,000 سے زیادہ پین-کیک لوگوں کو پیش کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبے البرٹا کے شہر کیلگری میں سالانہ نمائش روڈیو اینڈ فیسٹیول نے صبح 6:30 بجے جی ایم سی سٹیڈیم کے میدان میں رضاکاروں کو پین-کیکس پیش کرنا شروع کیے اور صبح 8 بجے عوام کیلئے دروازے کھول دیے گئے۔ فیسٹیول کے منتظمین نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکا¶نٹ پر بتایا کہ آٹھ گھنٹے کی مدت میں ایونٹ کے اختتام تک کل 17182 پین-کیکس پیش کیے گئے۔ عالمی ادارے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج برٹنی ڈن ریکارڈ قائم کرنے کے عمل کا مشاہدہ کرنے کے لیے موجود تھیں ۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اگرچہ کچھ وجوہات کی بنا پر 15 پین-کیکس کو مسترد قرار دے دیا لیکن یہ اب بھی پچھلا 14,208 کا ریکارڈ توڑنے کے لیے کافی تھا۔

Leave a Reply