You are currently viewing کروڑوں نوری سال دور کہکشاؤں کے تصادم کا منظر

کروڑوں نوری سال دور کہکشاؤں کے تصادم کا منظر

کوکمبو، چلی ۔ سلوک نیوز۔ اگرچہ خلا وسیع ہے لیکن اس کی وسعت کہکشا¶ں کو آپس میں ٹکرانے سے نہیں روک سکتی بالخصوص جب کہ وہ اربوں سال بڑی ہوں اور چھوٹی کہکشائیں ان کے قریب آجائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چلی میں وکٹر ایم بلانکو ٹیلی سکوپ کے ذریعے امریکی محکمہ توانائی کے ڈارک انرجی کیمرے میں دو بڑی مگر مختلف حجم کی کہکشا¶ں کے تباہ کن تصادم کو قید کیا گیا۔ چلی کے شہر کوکمبو میں موجود سیرو ٹولولو انٹر-امریکن آبزرویٹری کے محققین نے بڑے پیمانے پر سرپل کہکشاں NGC 1532 جسے عام طور پر Haleys Coronet کہا جاتا ہے، کی ڈارک انترجی کمیرے سے تصاویر لیں جس میں ہیلی کورونیٹ کہکشاں کو بہت چھوٹی کہکشاں NGC 1531 کو خود میں ضم کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ منظر زمین سے 5 کروڑ 50 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر پیش آیا۔ محققین نے بتایا کہ نئی تصاویر یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح چھوٹی کہکشائیں بھی ایک بہت بڑی کہکشاں NGC 1532 کے کشش ثقل کے پہلو¶ں کو متاثر کر سکتی ہیں جو آخر کار متعدد چھوٹی کہکشا¶ں کو نِگلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Leave a Reply