کراچی: پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ دل میں تکلیف کے باعث وہ اسپتال آئیں تو ڈاکٹرز نے کم نوعیت کے ہارٹ اٹیک کا انکشاف کیا۔انہوں نے اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے جسم پر ای سی جی کے پوائنٹس لگے ہوئے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ منی ہارٹ اٹیک کی وجہ ذہنی تناؤ، نیند کی کمی اور بے سکونی ہے، بہت زیادہ سفر، رات کو نیند نہ آنے اور مسلسل تھکن بھی بیماری کی اہم وجوہات میں شامل ہے۔
گلوکارہ آئمہ بیگ ’منی ہارٹ اٹیک‘ کا شکار ہوگئیں
- Post author:Web Desk
- Post published:August 15, 2024
- Post category:انٹرٹینمنٹ
- Post comments:0 Comments