You are currently viewing گلوکار نے خودکشی کرنے والی خاتون کو بچالیا

گلوکار نے خودکشی کرنے والی خاتون کو بچالیا

نیش ول: امریکی راک لیجنڈ جون بون جووی نے خود کشی کے لیے پُل سے چھلانگ لگانے کے لیے کھڑی خاتون کو بچالیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں 62 سالہ بون جووی مبینہ طور پر اپنی میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے موجود تھے جب انہوں نے اور ان کی ٹیم نے ایک خاتون کو کمبرلینڈ دریا کے اوپر بنے پُل کے بالکل کنارے پر کھڑا ہوا پایا۔میٹروپولیٹن نیش ول پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فوٹیج میں خاتون کو پُل کی ریلنگ پکڑے دیکھا گیا۔ اس دوران بون جووی ایک اور خاتون کے ساتھ ان تک پُر سکون طریقے سے پہنچے اور پریشان خاتون کو اطمینان دلاتے ہوئے بات چیت شروع کی۔ان کی ہمدردانہ کوششوں کے نتیجے میں خاتون نے خودکشی کا ارادہ بدلا لیا اور پل پر واپس آگئیں۔گلوکار کی پُراعتماد اور نپی تلی مداخلت کو سوشل میڈیا پر بھرپور سراہا گیا اور ان کو ’ہیرو‘ قرار دیا گیا۔

Leave a Reply