You are currently viewing گوگل کا پرائیویسی سینڈ باکس متعارف کرانے کا عندیہ

گوگل کا پرائیویسی سینڈ باکس متعارف کرانے کا عندیہ

کیلیفورنیا۔ سلوک نیوز۔ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بالآخر اپنا پرائیویسی سینڈ باکس متعارف کرانے کا عندیہ دے دیا۔ گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان پہلی بار اگست 2019 میں کیا گیا تھا جس کا مقصد ثالث فریق برا¶زر کوکیز کو بدلنا تھا۔ صارفین گزشتہ چار برس سے اس فیچر کے لیے منتظر تھے جبکہ اس دوران کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی کوئی اپ ڈیٹ بھی نہیں دی گئی۔ حال ہی میں ایک بلاگ پوسٹ میں گوگل کی جانب سے کروم 115 کی لانچ میں متوقع فیچرز کے متعلق تفصیلات کا بتایا گیا ہے۔ ڈیویلپر ریلیشن انجینئر ایڈریانا جارا کے مطابق 18 جولائی کو لانچ کیے جانے والے کروم 115، پرائیویسی سینڈباکس کی لانچ کی شروعات ثالث فریق کوکیز اور دیگر مکینزم کو مرحلہ وار ختم کرتے ہوئے کرے گا۔ یہ مکینیزم صارف کے برا¶زنگ رجحان اور دلچسپی کے مواد کے متعلق پتہ لگاتے ہیں۔ کروم میں اس کے بجائے ٹاپکس اے پی آئی استعمال کیا جائے گا۔ ٹاپکس اے پی آئی کے سبب کروم مشتہرین جیسے ثالث فریق کو صارفین کی معلومات فراہم کرتا ہے، لیکن اس کے ساتھ کچھ پرائیویسی کا خیال بھی رکھتا ہے۔ ایڈریانا جارا نے تحریر میں لکھا کہ ٹاپکس ایڈ ٹیک پلیٹ فارم کو موافق اشتہار کے انتخاب کے لیے مدد دینے کا ایک اشارہ ہوتا ہے۔ تھرڈ پارٹی کوکیز کے برعکس ٹاپکس متعلقہ معلومات صارف کی اضافی معلومات منکشف کیے بغیر شیئر کی جاتی ہے۔

Leave a Reply