You are currently viewing پچاس ہزار سے زیادہ کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ نان ایکٹو ٹیکس فائلرز کیلئے شرح تبدیل

پچاس ہزار سے زیادہ کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ نان ایکٹو ٹیکس فائلرز کیلئے شرح تبدیل

اسلام آباد ۔ سلوک نیوز۔ حکومت نے نان ایکٹو ٹیکس فائلرزکے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح تبدیل کردی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق نان ایکٹو ٹیکس فائلر پر ایک دن میں 50500 روپے نکلوانے پر303 روپے ٹیکس لگے گا جب کہ اس سے زائد اور55ہزار سے کم رقم نکلوانے والے نان ایکٹو ٹیکس فائلر پر330روپے ٹیکس لگے گا۔ ایف بی آر کے مطابق 55 ہزار سے 75 ہزار روپے تک ایک دن میں بینک سے رقم نکلوانے والوں پر450 روپے ٹیکس لگے گا۔ ایف بی آر کے مطابق 2125 سی سی گاڑی پر 6 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہو گا اور 2501 سے 3 ہزار سی سی انجن والی گاڑی پر 8 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگے گا جب کہ 3001 سی سی گاڑیوں پر 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہو گا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے اور پاکستان میں مقیم غیر ملکی سفارت کار اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے، نان رہائشی پاکستانیوں کے لیے اے ٹی ایم یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد کردی گئی ہے۔

Leave a Reply