You are currently viewing کشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمےکیخلاف درخواست بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

کشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمےکیخلاف درخواست بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

نئی دہلی ۔ سلوک نیوز۔ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنےکے 5 اگست 2019 کے اقدام کے خلاف درخواست بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک سرکاری افسر شاہ فیصل نے مودی سرکار کے اقدام کو چیلنج کیا ہے، انہوں نے اس کے خلاف 4 سال قبل درخواست دائرکی تھی۔بھارتی سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ کل سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرے گا۔کشمیری سیاست دان، علما اور تاجر برادری سمیت کشمیری عوام نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہےکہ بھارتی سپریم کورٹ مودی سرکار کے غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دےگی۔آئینی ماہرین کا کہنا ہےکہ 4 سال بعد بنیادی حقوق کی درخواست پر سماعت بھارتی انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے، اس سے پہلے ججوں کی ریٹائرمنٹ اور سماعت سے معذرت کی بنا پر بنچ بنتے اور ٹوٹتے رہے۔

Leave a Reply