لاہور ۔ سلوک نیوز۔ لاہور کی بینکنگ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے عدم تعاون کا رویہ اپنایا، عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے نے ریکارڈ پیش نہیں کیا۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ انہیں 26 جون کو جیل سے رہائی کے بعد منی لانڈرنگ کے کیس میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

صدر پی ٹی آئی پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت منظور
- Post author:Web Desk
- Post published:July 11, 2023
- Post category:پاکستان
- Post comments:0 Comments