You are currently viewing سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 14 ماہ بعد 45 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 14 ماہ بعد 45 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

کراچی ۔ سلوک نیوز۔ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کی منتقلی کے بعد جہاں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے وہیں سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 23 پیسے کمی کے بعد 278 روپے 57 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 282 روپے کا ہوگیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی آج تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 14 ماہ بعد 45 ہزار پوائنس کی حد عبور کر گیا۔100 انڈیکس 550 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

Leave a Reply