You are currently viewing ’لال سنگھ چڈا‘ کیلئے آڈیشن دیا لیکن منتخب نہ ہوسکی، کیارا ایڈوانی کا انکشاف

’لال سنگھ چڈا‘ کیلئے آڈیشن دیا لیکن منتخب نہ ہوسکی، کیارا ایڈوانی کا انکشاف

ممبئی ۔ سلوک نیوز۔ بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈا پچھلے برس سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار کرینہ کپور نے ادا کیا تھا، فلم اگرچہ باکس آفس پر زیادہ بزنس نہیں کرسکی لیکن شائقین کی طرف سے عامر اور کرینہ کی جاندار اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔ اب ایک تازہ انٹرویو میں نامور بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھی لال سنگھ چڈا کیلئے آڈیشن دیا تھا لیکن فلم کیلئے ان کا انتخاب نہیں ہوا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ آڈیشن کے وقت انہیں علم نہیں تھا کہ وہ آڈیشن عامر خان کی لال سنگھ چڈا کی فیمیل کاسٹ کیلئے ہورہے ہیں۔ کیارا ایڈوانی نے بتایا کہ وہ اس آڈیشن کی ویڈیو کبھی بھی دیکھنا نہیں چاہیں گی اور انہیں یقین ہے وہ بے حد خراب ہوگی کیوں کہ اس کو کافی برس گزر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کیلئے کاسٹنگ کا عمل بہت اہم ہے اور درست کاسٹ فلم کی قدر کو بڑھا دیتی ہے، اس سے یہ فیصلہ نہیں ہوتا کہ کون بہترین اداکار ہے بلکہ اس سے یہ جانا جاتا ہے کہ کردار کیلئے کون بہترین ہے۔ شوبز مصروفیات کے حوالے سے کیارا ایڈوانی گیم چینجر میں رام چرن کے ساتھ جبکہ وار2 میں ہریتھک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Leave a Reply