You are currently viewing ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان شاہینز سری لنکا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے

ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان شاہینز سری لنکا کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے

کولمبو۔ سلوک نیوز۔ پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو شکست دیکر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ کولمبو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دی، 323 رنزکے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اے ٹیم 46ویں اوور میں 262 رنز پر آ¶ٹ ہو گئی۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے ارشد اقبال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ مبصر خان اور سفیان مقیم نے دو، دو اور عماد بٹ نے ایک وکٹ لی۔ شاندار بولنگ پر ارشد اقبال کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میزبان سری لنکا کی جانب سے اوشکا فرنینڈو اور سہان اراچھیگے نے 97، 97 رنز کی اننگز کھیلیں جو رائیگاں گئیں۔ ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہیں، دونوں میں سے جو ٹیم بھی جیتے بھی اسے فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply