روم ۔ سلوک نیوز۔ اٹلی میں غیر معمولی بڑے اولے پڑنے سے لگ بھگ 100 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور ماہرین اس شدید موسمیاتی کیفیت سے پریشان ہیں۔ شمالی اٹلی کے شہر وینیٹو میں ساری رات عالہ باری ہوتی رہی جس میں ٹینس بال کے برابر بھی اولے پڑے ہیں۔ ان اولوں سے کل 110 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اولے پڑنے سے رفتار اتنی تیز تھی کہ ایک رات میں مدد کے لیے مختلف اداروں کو 500 سے زائد فون کالز موصول ہوئی ہیں۔ شہر کے علاقائی صدر لیوکا زایا کے مطابق دس سینٹی میٹر قطر تک کے اولے پڑنے سے گاڑیوں ، درختوں اور دیگراملاک کو نقصان پہنچا ہے اور گھروں کے شیشے ٹوٹے ہیں۔ شہر میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے تاکہ مدد کا کام تیز کیا جاسکے۔ اگلے روز امدادی ٹیموں نے شہر سے شکستہ درخت اور ٹوٹے شیشے ہٹائے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل پہاڑوں پر شدید موسم دیکھا گیا ہے اور اب وادی بھی اس سے متاثر ہو رہی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد کھڑکیوں کے ٹوٹے ہوئے شیشے لگنے سے زخمی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت یورپ شدید گرمی کی اور دیگر کیفیات کا شکار ہے۔ اسپین اور یونان میں ہیٹ ویو کا راج ہے جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اٹلی کے دارالحکومت روم میں 41 درجے سینٹی گریڈ درجہ حرارت نوٹ کیا گیا ہے۔
اٹلی میں ٹینس گیندوں کے برابر اولے گرنے سے 100 افراد زخمی
- Post author:Web Desk
- Post published:July 21, 2023
- Post category:دلچسپ و عجیب
- Post comments:0 Comments