اسلام آباد۔ سلوک نیوز۔ وفاقی کابینہ نے بجلی7روپے50پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں3سے7روپے50پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی ہے، حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں دائر کردی ہے، نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دےگا۔ نیپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنےکی تجویز ہے،100یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یو نٹ مہنگی کرنےکی تجویز ہے، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے مہنگی کرنے کی تجویز ہے،201 سے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے مہنگی کرنےکی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ301سے 400 یونٹ والے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 6 روپے 50 پیسے مہنگی کرنےکی تجویز ہے جب کہ 400 سے700 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی ساڑھے7 روپے مہنگی کرنی کی تجویز ہے۔ خیال رہے کہ نیپرا رواں مالی سال کے لیے بجلی کے ٹیرف میں اضافےکی منظوری پہلے ہی دے چکا ہے۔ سیکرٹری پاور ڈویږن راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بجلی کے 55 فیصد صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، اس کا اطلاق 45 فیصد صارفین پر ہوگا۔

مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ بجلی ساڑھے7 روپے تک مہنگی
- Post author:Web Desk
- Post published:July 22, 2023
- Post category:تازہ ترین
- Post comments:0 Comments