You are currently viewing ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے پر شاہینز کے کپتان حارث کا بابر کیلئے خصوصی پیغام

ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے پر شاہینز کے کپتان حارث کا بابر کیلئے خصوصی پیغام

کولمبو۔ سلوک نیوز۔ ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اے کو شکست دینے والی پاکستان شاہینز کے ٹیم نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے والی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی گئی۔ پاکستان شاہینز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے بھی سوشل میڈیا پر دو تصویروں کے ساتھ ایک کیپشن تحریر کیا ہے۔ محمد حارث نے لکھا کہ ناقابل فراموش ٹیم ورک کے نتیجے میں ہم ایمرجنگ ایشیا کپ کے چیمپئن بنے لیکن یہاں نمبر ون کپتان بابر اعظم کا خاص طور پر ذکر کرنا ضروری ہے جنہوں نے میچ سے پہلے ہمیں مفید مشورے دیے، چلیں اب اس مزیدار فتح کا جشن منائیں۔ یاد رہے کہ بھارت اے کے خلاف فائنل ٹاکرے میں پاکستان کے طیب طاہر نے 71 گیندوں پر 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بھی بالترتیب 65 اور 59 رنز اسکور کیے۔

Leave a Reply