You are currently viewing دہائیوں سے گمشدہ، کرسٹوفرکولمبس کا تاریخی خط مل گیا

دہائیوں سے گمشدہ، کرسٹوفرکولمبس کا تاریخی خط مل گیا

واشنگٹن ۔سلوک نیوز۔ کئی عشروں تک غائب رہنے والا کرسٹوفرکولمبس کا تاریخی خط مل گیا ہے جسے امریکہ نے اب اٹلی کے حوالے کردیا ہے۔ امریکی سرزمین دریافت کرنے والے کرسٹوفرکولمبس نے یہ خط پندرھویں صدی میں تحریر کیا تھا۔ کولمبس نے اسپین کے بادشاہ فرڈیننڈ اورملکہ ایزابیلا کے مالی تعاون سے 1493 میں اپنا سفرشروع کیا تھا اور اس نے امریکہ دریافت کیا تھا۔ اگرچہ یہ خط ہاتھ سے نہیں لکھا گیا ہے بلکہ لاطینی زبان میں چھاپا گیا ہے۔ اسے نئی دنیا کا سفر قرار دیا گیا تھا اور اس کی روداد کولمبس نے خطوط کی صورت میں لکھی تھی۔ اسے 30 خطوط آج بھی دنیا میں موجود ہیں۔ یہ خط 1980 تک اٹلی کے شہر وینس کے ایک عجائب گھر ببلیوٹیکا نیشنل مرسیانا میں موجود تھا جو بعد میں ایک امریکی کے پاس جا پہنچا۔ اس نے کہا کہ 2003 میں اس نے کتابوں کے ایک تاجر سے یہ خط لیا تھا اور اس سے زائد معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ اس خط کو پلینک ون ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے۔ کیونکہ لگ بھگ 500 برس قبل اسے اسٹیفن پلانک نامی ناشر کی جانب سے چھاپا گیا تھا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ کسٹم کے ایک اعلیٰ افسر نے خود اٹلی جاکر یہ خط اطالوی حکومت کو دیا ہے۔ خیال ہےکہ اس کی قیمت کسی بھی طرح 13 لاکھ ڈالر سے کم نہیں ہے۔

Leave a Reply