لاہور۔ سلوک نیوز۔ دنیا میں ہر سال کرسمس یا دیگر تہواروں میں 16 ارب، 58 کروڑ، 55 لاکھ سے زائد ٹرکی کھایا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 2000 سال قبل یہی پرندہ قدیم تہذیب میں دیوتا ہوا کرتا تھا؟ ٹرکی (Turkey) شاندار رنگوں والا پرندہ ہے جس کے کانسی، نیلے اور سبز کے ملے جلے رنگ کے پنکھ ہوتے ہیں، اس کا سر نیلا چمکدار ہوتا ہے جس میں نارنجی مسے کی طرح ابھار ہوتے ہیں۔ گہرے سُرخ رنگ کے پیر اور دُم پر آنکھوں کی طرح دکھنے والے نشانات موجود ہوتے ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس پرندے کا حیرت انگیز ملا جلا رنگ ہی اس کے پوجے جانے کی وجہ بنا۔ درحقیقت اس کی پوجا مایا تہذیب نے 300 قبل مسیح کے آس پاس شروع کی جیسا کہ جیگوار ٟ تیندواٞ، سانپ اور کوئٹزل ٟایک اور کثیر الرنگت والے پرندےٞ کی کی جو مایا تہذیب کے افسانوں میں اہم کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔
ٹرکی ماین آثار قدیمہ اور نقش نگاری میں ہر جگہ موجود ہیں جیسا کہ پینٹ شدہ برتنوں اور ہیروگلیفک متن میں بھی اس کی تصویر کشی سے ثبوت فراہم ہوتے ہیں۔ ان کی شناخت پہلی بار 1880 میں دریافت ہونے والی میڈرڈ کوڈیکس ٟقدیم ماین کتابٞ میں ہوئی۔