You are currently viewing پنجاب پولیس نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’فیس ٹریس سسٹم‘ متعارف کرا دیا

پنجاب پولیس نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’فیس ٹریس سسٹم‘ متعارف کرا دیا

لاہور۔ سلوک نیوز۔ پنجاب پولیس نے مشتبہ ملزمان اور مطلوب مجرموں کی گرفتاری اور ان کا پیچھا کرنے کے پیش نظر احتساب، انحصار اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید شناختی نظام متعارف کرا دیا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی طرف سے متعارف کرائے گئے فیس ٹریس سسٹم میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک کروڑ80لاکھ افراد بشمول مشتبہ افراد اور مجرموں کا وسیع تر ڈیٹا شامل کیا گیا ہے۔ چہرے کو شناخت کرنے کی یہ جدید ٹیکنالوجی پنجاب بھر میں قانون نافذ کرنے والے افسران کو مطلوب مجرموں اور ملزمان کو م¶ثر طریقے سے تلاش کرنے میں مدد کرے گی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عثمان انور نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے پنجاب پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ کی طرف سے تیار کردہ جدید سسٹم کا افتتاح کیا۔ آئی ٹی ونگ کے سربراہ ڈی آئی جی احسن یونس نے پنجاب پولیس کے مختلف ذرائع اور محکموں سے یہ ڈیٹا حاصل کیا جس کی مدد سے اس جدید ٹیکنالوجی نظام کو تیار کیا گیا۔ ایف ٹی ایس کے نفاذ کو پورے صوبے کے تفتیشی افسران کے لیے قابل رسائی بنایا گیا ہے، جس سے شناخت کے عمل کو نمایاں طور پر ہموار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply