You are currently viewing سوات میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں اہلکار شہید

سوات میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں اہلکار شہید

سوات: مٹہ کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے مٹہ کے علاقے سمبٹ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آور پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی پر فرار ہوگئے۔

Leave a Reply