ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں بچپن میں اداکار ورون دھون پسند تھے اور وہ اُنہیں ایک بار پرپوز بھی کرچکی ہیں۔ان دنوں شردھا کپور اپنی نئی فلم ‘استری 2′ کی وجہ سے باکس آفس پر راج کررہی ہیں، یہ فلم 15 اگست کو ریلیز ہوئی اور صرف چار دن میں فلم نے دُنیا بھر میں 273 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی اس فلم میں ورون دھون نے بھی مختصر کردار (کیمیو) ادا کیا ہے، فلم کی تشہیری مہم کےدوران انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے ورون دھون کے حوالے سے حیران کُن انکشاف کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور نے کہا کہ بہت پُرانی بات ہے، شاید لوگوں کو نہیں معلوم کہ ورون دھون نے میرا پرپوزل مسترد کردیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میرے والد شکتی کپور اور ورون کے والد کی شوٹنگ چل رہی تھی تو ہم دونوں بھی اُن کے ساتھ شوٹنگ پر چلے گئے تھے، ہم دونوں چھوٹے تھے اور مجھے بچپن سے ہی ورون پر کَرش تھا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم پہاڑوں پر گئے، وہاں جاکر میں نے ورون سے بولا کہ میں ایک بات بولوں گی لیکن میں وہ بات اُلٹی بولوں گی تو آپ اُس کا مطلب سمجھ جانا۔شردھا کپور نے مزید کہا کہ پھر میں نے بولا ‘You love I’، میں نے جیسے ہی یہ بولا تو ورون نے آگے سے جواب دیا کہ مجھے لڑکیاں پسند نہیں، وہ یہ جواب دیکر وہاں سے بھاگ گئے۔یاد رہے کہ ورون دھون نے جنوری 2021 میں اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال سے شادی کی تھی اور رواں سال 3 جون کو اس جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
ورون دھون پسند تھے، ایک بار پرپوز بھی کرچکی ہوں؛ شردھا کپور
- Post author:Web Desk
- Post published:August 20, 2024
- Post category:انٹرٹینمنٹ
- Post comments:0 Comments