لاس اینجلس: ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی شیلو جولی پٹ نے قانونی طور پر اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی 18 سالہ بیٹی شیلو نوویل جولی پٹ اپنا نام تبدیل کرکے شیلو نوویل جولی رکھنا چاہتی تھیں اور اس کے لیے اُنہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔عدالت نے شیلو نوویل کو نام تبدیلی کے لیے اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیا تھا، اخبار میں اشتہار دینے کے بعد شیلو نے عدالت میں درخواست جمع کروائی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالت نے نام تبدیلی سے متعلق شیلو کی درخواست منظور کرلی ہے، اب وہ قانونی طور پر شیلو جولی کے نام سے جانی جائیں گی، اس طرح وہ صرف اپنی والدہ کی کنیت برقرار رکھے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل شیلو کی بڑی بہن ویوین نے بھی اپنے نام سے ‘پٹ’ کا نام ہٹا دیا تھا، اُنہوں نے اپنے والدین کی علیحدگی کے بعد یہ قدم اُٹھایا تھا۔انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 23 اگست 2014 میں شادی کی تھی اس سابقہ جوڑی کے 6 بچے ہیں تاہم 2019 میں انہوں نے راہیں جدا کرلیں تھیں۔
انجلینا اور بریڈ پٹ کی بیٹی ‘شیلو’ نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا
- Post author:Web Desk
- Post published:August 22, 2024
- Post category:انٹرٹینمنٹ
- Post comments:0 Comments