بیجنگ: ایک آن لائن گیم پبلشر کُنلون ٹیک نے ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا ٹول لانچ کیا ہے کو مختصر دورانیے کے ڈراما بنا سکتے ہیں۔کُنلون ٹیک کی جانب سے جاری بیان اور دکھائے گئے ڈیمو کے مطابق دنیا کا پہلا اے آئی ریلز پلیٹ فارم اسکائی ریلز مختصر مدت کی ویڈیو بنانے کے لیے اسکرپٹ لکھنے، کردار، پلاٹ اور اسٹوری بورڈ بنانے، ڈائیلاگ اور موسیقی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیجنگ میں قائم کمپنی کے مطابق یہ پلیٹ فارم کُنلون کے سیلف-ڈیویلپڈ لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایمز) پر مبنی ہے اور یہ 180 سیکنڈ طویل ویڈیوز بنا سکتا ہے۔ اس فیچر کے بعد یہ پلیٹ فارم اوپن اے آئی کے ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ٹول سورا (جو 60 سیکنڈز کلپس بنا سکتا ہے) کو پیچھے چھوڑ دے گا۔چین کی متعدد کمپنیاں جینریٹیو اے کی مدد چلنے والے کارآمد ٹولز بنانے کی راہیں تلاش کر رہی ہیں۔ ایسا کرنا ملک کو اے آئی ایپس کے لیے ایک گنجان مارکیٹ بنا دے گا۔کُنلون ٹیک پہلے ہی اے اسٹریمنگ میوزک پلیٹ فارم اور میوزک بنانے کا ٹول میوریکا لانچ کر چکا ہے۔
مختصر دورانیے کے ڈراما بنانے والی ایپ متعارف کرا دی گئی
- Post author:Web Desk
- Post published:August 27, 2024
- Post category:سائنس و ٹیکنالوجی
- Post comments:0 Comments