ممبئی: بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری2‘ بھارت کی تاریخ کی 10 سب سے بڑی فلموں میں شامل ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں 291.65 کروڑ روپے کمائے۔ دوسرے جمعہ کو 17.5 کروڑ، ہفتے کو 33 کروڑ، اور اتوار کو 42.4 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ پیر کو فلم کی کمائی 18.5 کروڑ روپے تک گر گئی، اور منگل کو جنم اشٹمی کے موقع پر جزوی چھٹی ہونے کے باوجود فلم نے 11.5 کروڑ روپے کمائے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق فلم کی مجموعی کمائی 414.55 کروڑ روپے ہو گئی ہے اس کے ساتھ ہی ’استری 2‘ نے رجنی کانت کی فلم 2.0 کے 407.05 کروڑ روپے کے لائف ٹائم ریکارڈ کو توڑ دیا ہے اور بھارت کی سب سے بڑی 10 فلموں کی فہرست میں 10ویں نمبر پر اپنی جگہ بنا لی ہے۔’استری 2‘ نے 2.0، سالار: پارٹ 1-سیزفائر، اواتار: اے وے آف واٹر، دنگل اور اوینجرز: اینڈگیم جیسی فلموں کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔اس فہرست میں ’باہوبلی‘ 9 ویں نمبر پر 421 کروڑ روپے کے ساتھ اور ’غدر2‘ 8 ویں نمبر پر 525.7 کروڑ روپے کے ساتھ ہیں۔آنے والے ہفتوں میں کوئی بڑی فلم نہ ہونے کی وجہ سے ’استری 2‘ کا 500 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔فلم میں ابھیشیک بنرجی، اپارشکتی کھرانہ، اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں جبکہ ورون دھون، اکشے کمار اور تمنا بھاٹیہ نے مہمان اداکار کے طور پر شرکت کی ہے۔
’استری 2‘ کا راج برقرار، بھارتی سینما کی سب سے بڑی 10 فلموں میں شامل
- Post author:Web Desk
- Post published:August 29, 2024
- Post category:انٹرٹینمنٹ
- Post comments:0 Comments