You are currently viewing جنوب مغربی چین میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک

جنوب مغربی چین میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک

تیانجن ۔ سلوک نیوز۔ چین کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 4 افراد لاپتا ہو گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق سیلابی ریلے سے دریا کنارے بنی عمارت گر گئی اور سڑکیں ٹوٹ گئیں، سیلابی پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا، سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں سے دریائے یانگسی کے اطراف کے علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ چینی حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 18 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا، موسلا دھار بارشوں سے 19 اضلاع کے ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Leave a Reply