اسلام آباد ۔ سلوک نیوز۔ حکومت نے چائنیز تائپے میں ہونے والی انٹرنیشنل والی بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے پاکستان والی بال ٹیم کو این او سی دینے سے انکار کردیا جس کے باعث پاکستان والی بال ٹیم انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوگئی۔ اے وی سی چیلنج کپ 8 سے 15جولائی تک چائنیز تائپے میں ہوگا جس میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم کو بدھ کو روانہ ہونا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے چائنیز تائپے میں کسی بھی ا سپورٹس ایونٹ میں پاکستان کو شرکت کرنے سے روک رکھا ہے۔ چیلنج کپ میں پاکستان کی ٹیم گروپ ای میں آسٹریلیا اور ویتنام کے ساتھ تھی، ایونٹ میں عدم شرکت پر پاکستان پر جرمانہ عائد ہونے کا امکان ہے۔

حکومت کا انٹرنیشنل والی بال چیمپئن شپ کیلئے ٹیم چائنیز تائپے بھیجنے سے انکار
- Post author:Web Desk
- Post published:July 6, 2023
- Post category:کھیل
- Post comments:0 Comments