You are currently viewing ایران میں پولیس اسٹیشن پرمسلح افراد اورخودکش حملہ؛ 2 پولیس افسران اور 4 حملہ آور ہلاک

ایران میں پولیس اسٹیشن پرمسلح افراد اورخودکش حملہ؛ 2 پولیس افسران اور 4 حملہ آور ہلاک

تہران ۔ سلوک نیوز۔ ایران کے شورش زدہ جنوبی مشرق میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد اور خودکش حملہ آوروں کے حملے میں 2 پولیس افسران اور 4 حملہ آور مارے گئے۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویږن کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ صوبہ سیستان-بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں پیش آیا۔ سرکاری ٹیلی ویږن کے بتایا کہ چھاپے میں چاروں دہشت گرد اور دو پولیس اہلکار مارے گئے۔ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق تین حملہ آور مارے گئے۔ سیستان-بلوچستان، جو پاکستان اور افغانستان سے متصل ہے، ایران کے غریب ترین صوبوں میں سے ایک ہے اور منشیات کی اسمگلنگ کا ایک بڑا راستہ ہے۔

Leave a Reply