You are currently viewing منشیات کا مقدمہ لڑنے کیلئے نشے کی حالت میں عدالت آنے والا وکیل گرفتار

منشیات کا مقدمہ لڑنے کیلئے نشے کی حالت میں عدالت آنے والا وکیل گرفتار

قاہرہ ۔ سلوک نیوز۔ منشیات کا مقدمہ لڑنے کیلئے عدالت میں آنے والا وکیل خود نشے میں دھت نکلا، اب اس کو بھی منشیات کے مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔ یہ انوکھا واقعہ مصر میں پیش آیا ہے، جہاں اسکندریہ کی فوجداری عدالت نے ایک وکیل کو 4 دن کے لیے حراست میں رکھنے اور متعلقہ تفتیشی حکام کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکیل جب پہلی بار کمرہ عدالت میں پیش ہوا تو نشے میں دھت تھا اور اس نے شراب پی رکھی تھی۔ سکندریہ کی عدالت کے جج نے جائے وقوعہ پر نگرانی کرنے والے کیمروں کے بارے میں بھی انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔ نشے میں دھت وکیل پر الزام لگایا گیا کہ اس نے عدالت کا احترام نہیں کیا۔ عدالت نے وکیل کو گرفتار کرکے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا۔

Leave a Reply